Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsنومنتخب برطانوی وزیراعظم کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور دو ریاستی...

نومنتخب برطانوی وزیراعظم کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور


نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کئیراسٹارمر نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ 

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیراعظم اسٹارمر نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کی شمالی سرحد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں کئیر اسٹارمر نے غزہ جنگ بندی اور دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیراعظم اسٹارمر نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کی شمالی سرحد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے تمام فریقین کواحتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی صدر سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور فلسطین کی بین الاقوامی قانونی حیثیت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم اسٹارمر نے فلسطینی صدر محمود عباس کو بتایا کہ برطانیہ کی امن عمل میں تعاون کو تسلیم کرنے کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امن عمل کا راستہ فلسطینیوں کا ناقابل تردید حق ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں