Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsوزیر اعظم شہباز شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی...

وزیر اعظم شہباز شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پہنچتے ہی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

شہباز شریف گزشتہ روز 6 اپریل کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

اپنے وفد کے ہمراہ سعودی پہنچنے کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ انہوں نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں گزاری، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عشاء کی نماز اور نوافل ادا کیے۔

اس دوران انہوں نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی، وزیراعظم نے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمرہ ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ یہ رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، جن کی جڑیں مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں، پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے انتہائی عزت اور احترام رکھتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں