Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsویڈیو: پولارڈ نے راشد خان کو ایک اوور میں 5 چھکے لگادیے

ویڈیو: پولارڈ نے راشد خان کو ایک اوور میں 5 چھکے لگادیے


انگلینڈ میں جاری دی ہنڈریڈ لیگ میں کیرون پولارڈ نے افغان باؤلر راشد خان کو ایک اوور میں 5 چھکے لگاکر حیران کردیا۔

دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ میں سدرن بریو کی نمائندگی کرتے ہوئے پولارڈ نے افغان اسپنر راشد خان کو لائن لینتھ بھلوا دی۔ پولارڈ نے پہلے 14 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے جس کے بعد 5 لگاتار چھکے لگا کر مخالف ٹیم کو حیران کردیا۔

مخالف ٹیم ٹرینٹ راکٹس نے مقررہ 100 گیندوں کے میچ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 126 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں سدرن بریو 78 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی جبکہ آخری 20 گیندوں پر انہیں 49 رنز درکار تھے۔

راشد خان 15 گیندوں پر صرف 10 رنز دے کر بہترین باؤلنگ کر رہے تھے جب پولارڈ نے مسلسل 5 گیندوں پر 5 چھکے لگا کر میچ کا نقشہ تبدیل کردیا۔ پولارڈ 23 گیندوں پر 45 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے تاہم جب تک انہوں نے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا تھا۔

اس طرح سدرن بریو نے راکٹس کے خلاف ایک گیند پہلے ہدف حاصل کتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں