Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsٹارگٹ پورا ہوگیا، انعام کے طور پر کمپنی نے ملازمین کو چھٹیاں...

ٹارگٹ پورا ہوگیا، انعام کے طور پر کمپنی نے ملازمین کو چھٹیاں دے دیں


عام طور پر کارپوریٹ ملازمین خود کو کام کے بوجھ تلے دبا ہوا محسوس کرتے ہیں اور عموماً چھٹیاں نہ ملنے کی شکایت کرتے ہیں تاہم ایک بھارتی کمپنی کے ملازمین کو ایسی کوئی شکایت نہیں ہے۔

بھارت کی ایک ای-کامرس کمپنی نے سیلز کا ہدف پورا کرنے پر اپنے ملازمین کے لیے 9 روزہ ’ری سیٹ اینڈ ری چارج‘ چھٹیوں کا اعلان کیا۔

کمپنی کی جانب سے دی جانے والی یہ چھٹیاں 26 اکتوبر سے 3 نومبر تک ہوں گی اور اس دوران ملازمین کو کام سے متعلق فون کالز، پیغامات اور میٹنگز سے آزادی حاصل ہوگی۔

لنکڈ ان پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق یہ چھٹیاں کمپنی کی جانب سے مسلسل چوتھے سال دی گئی ہیں۔

کمپنی کی پوسٹ میں لکھا ہے کہ کوئی لیپ ٹاپ نہیں،کوئی سلیک میسجز اور ای میلز نہیں، کوئی میٹنگ نہیں اور کوئی فون کال نہیں، 9 دن تک کام سے متعلق کچھ نہیں ہوگا، ہم 26 اکتوبر سے 3 نومبر تک اپنی چوتھی ‘ری سیٹ اینڈ ری چارج’ چھٹیوں پر جارہے ہیں۔

پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ چھٹیاں ملازمین کے لیے ایک انعام ہے جو انہیں اگلے سال کے لیے خود کو تیار کرنے میں مدد دے گا۔

کمپنی نے مزید لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم مکمل طور پر آرام کریں اورخود پر توجہ دیں، یہ چھٹیاں ہمیں ذہنی اور جسمانی طور پر تازگی فراہم کرنے کے لیے ہیں تاکہ ہم نئے سال کا ایک پرجوش آغاز کر سکیں۔

کمپنی کے اس اقدام نے سوشل میڈیا پر ورک کلچر کے حوالے سے بحث چھیڑ دی ہے اور بہت سے صارفین کمپنی کی جانب سے ملازمین کے لیے کام اور ذاتی زندگی کے توازن کو اہمیت دینے کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ کچھ افراد اس کمپنی میں ملازمت کے مواقع کے بارے میں بھی استفسار کر رہے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں