Monday, December 30, 2024
ہومBreaking Newsٹیسٹ کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم

ٹیسٹ کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم


کان پور میں بنگلادیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ بھارت کے لیے تاریخی ثابت ہو رہا ہے جس میں ہر روز کوئی چونکا دینے والا ریکارڈ بن رہا ہے۔

بھارت نے بنگلادیش کے خلاف کانپور ٹیسٹ میچ میں صرف 312 گیندوں پر 383 رنز بناکر ٹیسٹ کرکٹ کا 19 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی بلے بازوں نے دوسری اننگ میں 7.36 رنز فی اوور کی اوسط سے مجموعی طور پر 312 گیندیں کھیل کر 383 رنز بنائے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کسی ٹیم نے 7 رنز فی اوور کے حساب سے رنز بنائے ہوں۔

جنوبی افریقا نے 2005 میں زمبابوے کے خلاف ایس ہی جارحانہ اننگز کھیلی تھیں لیکن ان کی اوسط 6.80 رہی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

یاد رہے کہ اسی ٹیسٹ میں بھارت بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور جیسوال نے صرف 3 اوورز میں اپنی ٹیم کی نصف سینچری مکمل کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

اس سے قبل تیز ترین 50 رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جو اس نے 26 گیندوں پر ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائے تھے۔

علاوہ ازیں بھارت اسی ٹیسٹ میں 61 گیندوں پر تیز ترین 100 رنز بنا کر 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12.2 اوورز میں تیز ترین 100 رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

کانپور ٹیسٹ انفرادی ریکارڈ کے حوالے سے بھی بھارتی ٹیم کے لیے خوش قسمت ثابت ہو رہا ہے۔ ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 27000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل صرف 594 اننگز میں عبور کیا۔

اسی ٹیسٹ میچ میں بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جدیجا ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائیں ہاتھ کے اسپنر بن گئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں