Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsپاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت میں نیا اختلاف سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت میں نیا اختلاف سامنے آگیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات سامنے آنے لگے۔ حلیم عادل شیخ نے کراچی کے امیدواروں کے ٹکٹ تبدیل کرنے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدواروں کی تبدیلی سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوگا جس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ٹکٹیں جاری ہونے والے امیدواروں میں تبدیلی پر بیرسٹر گوہرعلی خان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے جیل سے عدالت منتقلی کے دوران ساتھی کے فون سے بیرسٹر گوہر علی خان سے رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ نے کراچی کے امیدواروں کے ٹکٹ تبدیل کرنے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کی تبدیلی سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوگا جس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں