Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsپرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، اہم خبر آگئی

پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، اہم خبر آگئی


100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ خوش نصیب جلد لکھ پتی بن سکتے ہیں۔

پاکستان میں شہری پرائز بانڈز کو سرمایہ کاری کے لیے ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ ان کی بنیادی رقم محفوظ رہنے کے ساتھ ہر تین ماہ بعد انعام ملنے کے امکانات سے ان کی سرمایہ کاری بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے متعدد مالیت کے انعامی بانڈز متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان میں 100، 750، 1500، 7500، 15000 مالیت کے پرائز بانڈز ہیں۔

نیشنل سیونگ ڈویژن نے 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جو رواں ماہ جمعہ 15 نومبر کو ملتان میں ہوگی۔

اس مالیت کے پرائز بانڈ کا سب سے بڑا انعام 7 لاکھ روپے ہے۔ دوسرے انعام کی مالیت 2 لاکھ جب کہ عمومی انعام کی رقم ایک ہزار روپے ہے۔

واضح رہے کہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔

تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

اس اسکیم کا مقصد فنڈز اکٹھا کرنا تھا اور عام آدمی کے لیے کسی نقصان کے بغیر فنڈز رکھنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں