Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsپولیس کا جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر چھاپہ، قریبی عزیز گرفتار

پولیس کا جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر چھاپہ، قریبی عزیز گرفتار


سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کے گھر ملتان میں رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا۔  پولیس کے مطابق جاوید ہاشمی نے 8 روز قبل اپنے گھر بلا اجازت پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن کیا تھا اور حمزہ ہاشمی ورکرز کنونشن والے دن پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث تھا۔

ترجمان ہاشمی ہاؤس کے مطابق جاوید ہاشمی کے قریبی عزیز حمزہ ہاشمی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاوید ہاشمی نے 8 روز قبل اپنے گھر بلا اجازت پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن کیا تھا اور حمزہ ہاشمی ورکرز کنونشن والے دن پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ بھی درج تھا اور چھاپہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ملتان میں پولیس نے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر ان کے داماد سمیت گھر کے ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔

اُس وقت جاوید ہاشمی نے الزام لگایا تھا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور خواتین پر بھی تشدد کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں