Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsپی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس...

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کراچی کنگز نے آج کے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کوئٹہ، پشاور 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،تیسرے جبکہ اسلام آبادیونائیٹڈ 8 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی 7 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، میتھیو فورڈ، حنین شاہ، تیمل ملز

کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ، بلیسنگ مزاربانی




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں