Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsپی ایس ایل 9: پشاور زلمی کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ...

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری


پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے دوسرا میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دےکر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل 9 کا دوسرا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی اب تک 21 میچز میں آمنے سامنے آچکے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 اور پشاور زلمی نے 12 میچز جیتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں کے بعد شکست دے دی تھی۔

پشاور زلمی اسکوڈ:
بابر اعظم (کپتان) ، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور (وکٹ کیپر)، محمد حارث، روومین پاول، آصف علی، حسیب اللہ خان، مہران ممتاز، عامر جمال، سلمان ارشاد، وقار سلام خیل۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکوڈ:
جیسن رائے، خواجہ نافے، ریلی روسو (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شیرفین ردرفورڈ، محمد وسیم، محمد حسنین، ابرار احمد، عثمان قادر، محمد عامر۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں