پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان مسلسل کئی روز سے برقرار ہے، آج بھی 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے تیزی کا تسلسل جاری ہے، اسٹاک ایکسچینج میں 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 91 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کمی آئی جس کے ساتھ ڈالر کی قیمت 277.68 روپے سے کم ہو کر 277.64 روپے ہو گئی۔