پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی جانب سے سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس کی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سائفر کیس، توشہ خانہ ریفرنس اور دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر دائر کریں گے۔
سائفر کیس کا فیصلہ 30 جنوری، توشہ خانہ نیب ریفرنس کا فیصلہ 31 جنوری جبکہ دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ تین فروری کو سیشن عدالت نے سنایا تھا۔
تینوں مقدمات کے فیصلوں کے دو ہفتے گزر جانے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سزا کے خلاف اپیلیں دائر نہیں کی گئیں تھیں۔