Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsکب اور کس نے ہراساں کیا؟ نامور اداکارہ نے اہم انکشاف کر...

کب اور کس نے ہراساں کیا؟ نامور اداکارہ نے اہم انکشاف کر دیا


ابھرتی ہوئی اداکارہ ممیا شاجفر نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے شروع میں ہی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ہراساں کیا گیا۔

ممیا شاجفر نے حال ہی میں فوچیا میگزین کو انٹرویو دیا، جس دوران انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا اصل نام ماہم شاہد خان جعفر خان شیواری ہے جو کہ بہت طویل ہے، اس لیے انہوں نے اپنا مختصر نام ممیا شاجعفر رکھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے نام تبدیل کرنے سے قبل انسٹاگرام پر ماہم کے نام سے ہی اکاؤنٹ بنایا تھا لیکن مذکورہ اکاؤنٹ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے ہیک کرلیا تھا، جس کے بعد انہوں نے نئے نام سے نیا اکاؤنٹ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کے آغاز سے قبل ہی شادی کرلی تھی اور انہوں نے اپنے کلاس فیلو لڑکے سے 25 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔

ممیا شاجفعر کے مطابق ایک دن والدہ نے انہیں گھر سے آنے پر ڈانٹا اور کہا کہ وہ شادی کب کر رہی ہیں، اس پر انہوں نے اپنے کلاس فیلو بوائے فرینڈ کو شادی کی پیش کش کی اور انہیں کہا کہ وہ اپنی والدہ کو رشتے کے لیے بھیجیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کے بوائے فرینڈ نے والدہ کو رشتے کے لیے بھیجا اور ان کی شادی محض 10 دن میں ہوگئی۔

ممیا شاجعفر نے بتایا کہ انہوں نے سادگی سے نکاح کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز پر دوستوں اور رشتے داروں کے لیے تقریب کا انعقاد کیا اور یوں ان کی شادی سادگی سے ہوگئی، جس کے بعد ہی انہوں نے شوبز میں انٹری دی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے پہلے انہیں شاہنواز خاقان نے کالج گیٹ ڈرامے کا اسکرپٹ بھیج کر ان سے موبائل فون پر آڈیشن کی کلپ بھیجنے کو کہا، جس کے اگلے ہی روز انہیں ڈرامے کی کاسٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کالج گیٹ کی شوٹنگ کے دوران ہی انہیں میسنی سمیت دیگر ڈراموں میں کام کی پیش کش بھی ہوئی اور یوں ان کا شوبز کیریئر شروع ہوگیا۔

انہوں نے شوبز میں آنے اور کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ممیا شاجعفر کے مطابق انہیں ایک اداکار شوٹنگ کے دوران غیر ضروری طور پر بار بار چھوتے رہے، جس پر انہوں نے غصے میں آکر اداکار کو جھاڑ پلادی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے جھاڑ پلانے پر اداکار نے پروڈیوسر کو شکایت لگائی اور کہا کہ اداکارہ نے انہیں گالی دی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد وہ محتاط ہوگئیں اور انہوں نے اداکاروں سمیت پروڈیوسرز و ہدایت کاروں سے دور رہنا شروع کیا۔

ممیا شاجعفر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں اپنا انسٹاگرام تبدیل کرنے اور اس پر ہر طرح کی تصاویر اور ویڈیوز نہ لگانے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سارے لوگ انہیں کہتے رہے ہیں کہ انہیں اس لیے کام ملتا ہے، کیوں کہ وہ مختصر کپڑے پہنتی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں