Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsکولمبیا کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

کولمبیا کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان


کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نےکہا کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتی ہے، انہوں نے اسرائیلی حکومت اور صدر نتین یاہو پر نسل کشی کا الزام لگایا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ دنیا کو ’نسل کشی اور ایک پوری قوم کا صفایا‘ منظور نہیں کرنا چاہیے۔

کولمبیا کے صدر غزہ میں کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سخت ناقد رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے کیس میں شریک ہونے کی درخواست بھی کر رکھی ہے۔

اسرائیل اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات 1950 کی دہائی میں قائم ہوئے تھے۔

7 اکتوبر کے بعد سے بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے جبکہ لاطینی امریکا کے چند ممالک کے بعد اردن نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر یہ کہتے ہوئے واپس بلا لیا ہے کہ ’ایسا تب تک رہے گا جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ روک نہیں دیتا۔‘

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34 ہزار 568 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 765 زخمی ہو چکے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں