Monday, December 30, 2024
ہومBreaking Newsکویتی امیر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

کویتی امیر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی


کویت کے امیر شیخ مشال الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے آئین کے چند آرٹیکل بھی معطل کردیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے جمعہ کو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے۔

امیر نے کچھ آئینی آرٹیکلز بھی چار سال سے کم مدت کے لیے معطل کر دیے ہیں۔

حکومت نے وضاحت کی ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل اور آئین کے چند آرٹیکلز کے معطل کیے جانے کا بنیادی مقصد ملک میں جمہوری عمل کے ارتقا کا جائزہ لینا ہے۔

امیر کویت نے خطاب میں واضح کیا کہ کچھ مدت سے ملک پریشان کن حالات سے دوچار رہا ہے، قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر سخت ترین فیصلوں میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اختیارات امیر اور ملکی کابینہ سنبھالیں گے۔

امیر کویت دعویٰ کیا کہ کچھ نمائندے اختیارات میں مداخلت کرکے اختیارت سے تجاوز کررہے تھے، انہوں نے سرکاری رقم کے ناجائز استعمال میں ملوث افراد کو سزا دینے کا بھی اعلان کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں