Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsکھانے میں تیز ہوجانے والی مرچیں کم کرنے کے آسان ٹوٹکے

کھانے میں تیز ہوجانے والی مرچیں کم کرنے کے آسان ٹوٹکے


ہر گھرمیں ڈھیروں کھانا تیار ہوتا ہے اور اگر غلطی سے بہت زیادہ مرچ ہو جائے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ کچن کے یہ پانچ ٹوٹکے آپ کے تمام کام آسان کر دیں گے۔ بس ان پر عمل کریں اور کھانے کے ذائقے کو متوازن رکھیں۔

لذیذ کھانا ہر کوئی پسند کرتا ہے لیکن جب بات پکانے کی ہوتو اس میں چھوٹی چھوٹی جزئیات کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ ورنہ ایک چھوٹی سی غلطی پورے کھانے کا مزہ خراب کر سکتی ہے۔ چاہے وہ نمک ہویا مرچ۔ اب مرچ کوہی لیں اگر سالن میں مرچ ہلکی ہوجائے تو کھانا بد ذائقہ ہو جاتا ہے ،لیکن اگر یہی مرچیں تیزہوجائے تو اسے کھانے کے بعد حالت خراب ہو جاتی ہے۔

اب سالن مں مرچوں کو کم کرناکوئی مسئلہ نہیں رہاہے۔ یہ کارآمد ٹوٹکے آپ کے بہت کام آسکتےہیں۔

سبزیوں میں مرچیں زیادہ ہوجائے تو اس کے اندر دودھ ، دہی یا کھٹی کریم شامل کر دیں۔ دودھ کی مصنوعات مرچوں کو کم بھی کردیتی ہیں اورگریوی کریمی بھی بن جاتی ہے۔

اس کے علاوہ آپ اسے گوشت اور پاستا میں بھی ڈال سکتی ہیں ۔ ڈش میں ڈیری پروڈکٹ شامل کرتے وقت آنچ ہمیشہ دھیمی رکھیں۔

اگر کسی خشک سبزی میں مرچیں زیادہ پڑ جائیں تواس میں گھی کی زیادہ مقدار شامل کر کے اسے اچھی طرح دھیمی آنچ پر پکائیں۔ ٓگھی سبزی سے تیز مصالحے کو کم کردے گا۔ بس خیال رہے کہ گھی ڈالتے وقت آنچ دھیمی ہونی چاہیے۔

ڈش میں مرچوں کو کم کرنے کے لیے اس کے اندر کسی میٹھی چیز کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ میٹھا یا چینی مصالحوں سے زیادہ مرچوں کو کم کرسکتے ہیں۔ چینی کا پانی ڈالتے وقت اسے آہستہ آہستہ ڈالیں اگر ضرورت سے زیادہ ڈال دیں گے تو پورے کھانے کا مزہ خراب ہو سکتا ہے۔

سرکہ بھی مرچوں کو کم کرسکتا ہے، لیکن یہ چائینیز، جاپانی، یاتھائی کھانوں کے لیے مناسب رہتا ہے۔ بس اپنی ڈش میں تھوڑا سا سرکہ ڈال دیں اور پھر اس کا جادو دیکھیں۔

خشک میوہ جات بھی اس کے کام آسکتے ہیں

اپنے پسندیدہ خشک میوہ جات مٹھی بھر لیں۔اور انہیں گرم پانی میں بھگو دیں۔آدھے گھنٹے کے بعد اسے اچھی طرح پس لیں اور پھر ڈش میں شامل کر دیں۔ خشک میوہ جات نہ صرف آپ کے مصالحے میں سے زائد نمک کونکال دیں گے بلکہ کھانے بھی کریمی اور کرنچی ہو جائیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں