Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsکیا آپ جانتے ہیں ایلون مسک ٹیسلا میں کام کرنے کا کتنا...

کیا آپ جانتے ہیں ایلون مسک ٹیسلا میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟


ایلون مسک دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے انہیں مستقبل قریب میں کتنا معاوضہ ملے گا؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ٹیسلا کی جانب سے ایلون مسک کے لیے 56 ارب ڈالرز تنخواہ یا معاوضے کا پیکج منظور کیا گیا ہے۔ ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے 56 ارب ڈالرز معاوضے کے پیکج کی منظوری دی تاکہ وہ اپنی مکمل توجہ اس کمپنی پر مرکوز رکھ سکیں۔

مگر شیئر ہولڈرز کی منظوری سے ایلون مسک کے معاوضے کے لیے خلاف ڈیلاوئیر کی عدالت میں دائر مقدمہ ختم نہیں ہوگا۔

اس عدالت کی جانب سے جنوری 2024 میں ایلون مسک کے 56 ارب ڈالرز کے پیکج کو بہت زیادہ قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

ٹیسلا کی جانب سے پہلے اس پیکج کی منظوری 2018 میں دی گئی تھی۔

اس پیکج کے خلاف 2018 میں ٹیسلا کے ایک سرمایہ کار Richard Tornetta نے ڈیلاوئیر کی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایلون مسک نے خود اپنی تنخواہ کا پلان تیار کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ اراکین نے دانستہ طور پر اس حوالے سے بنیادی تفصیلات شیئر ہولڈرز سے چھپائی تھیں تاکہ تنخواہ کی ڈیل کی منظوری دی جاسکے۔

جس پر عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹیسلا بورڈ نے غیرمناسب طریقے سے ایلون مسک کے پیکج کو تیار کیا۔

عدالت نے کہا کہ مدعی ایلون مسک کی قانونی ٹیم کے ساتھ مل کر فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

اب نئے پیکج کی منظوری پر بھی ایلون مسک کو مقدمات کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ پہلے والے مقدمے کے فیصلے کے حوالے سے اپیل پر سماعت بھی کئی ماہ تک چل سکتی ہے۔

ان مقدمات سے بچنے کے لیے ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے کمپنی کے دفتر کو ڈیلاوئیر سے ٹیکساس منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 13 فیصد حصص کے مالک ہیں اور وہ اس کمپنی سے ماہانہ تنخواہ نہیں لیتے۔

اس نئے پیکج کی تفصیلات تو ابھی سامنے نہیں آئیں مگر پرانے پیکج میں ان کا معاوضہ کمپنی کی مالی ترقی سے مشروط کیا گیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں