Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsگاڑیوں کی فروخت سے متعلق بڑی خبر

گاڑیوں کی فروخت سے متعلق بڑی خبر


ملکی آٹو سیکٹر سے زبردست خبر آگئی۔ پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت سالانہ 112 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق اکتوبر 2024ء میں گاڑیوں کی فروخت 13 ہزار 108 یونٹس تک پہنچ گئی۔

پاما کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر 2023ء میں 6 ہزار 180 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جب کہ مالی سال 25ء کی پہلے 4 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 50 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 25ء کی پہلے چار ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 40 ہزار 693 یونٹس پر پہنچ گئی۔ بیشتر کارساز اداروں نے ایس یو ویز کہ قیمتوں میں کمی کی ہے جس سے فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں