Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsگاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، شاندار آفر کا اعلان

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، شاندار آفر کا اعلان


ایم جی موٹرز پاکستان نے اپنی الیکٹرک گاڑیوں پر 24لاکھ 99 ہزار روپے تک بڑی ڈسکاؤنٹ آفر کا اعلان کیا ہے، جس سے الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد اور ممکنہ خریداروں کو بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی آٹو کمپنی ایم جی موٹرز نے ایک سال قبل پاکستان میں اپنی الیکٹرک گاڑی ایم جی 4 لانچ کی تھی، جس نے مارکیٹ میں کافی توجہ حاصل کی۔ یہ کمپیکٹ الیکٹرک گاڑی جدید خصوصیات اور بہترین پرفارمنس کی وجہ سے مشہور ہے۔

اگرچہ ایم جی 4 (MG4)کی قیمت دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ ہے اور اس کی دیکھ بھال بھی مہنگی ہے، لیکن اس کے باوجود صارفین نے اس کی کشادہ انٹیریئر، اچھی پرفارمنس اور مکمل چارج پر بہترین رینج کی تعریف کی ہے۔

ایم جی موٹرز پاکستان نے اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت بڑھانے کے لیے ایک نئی پروموشن متعارف کرائی ہے، جس کے تحت الیکٹرک کار کے شوقین اور ممکنہ خریداروں کے لیے بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

گاڑیوں کی نئی قیمتیں

اس پیشکش کے تحت ایم جی موٹرز نے اپنی مختلف الیکٹرک گاڑیوں پر نمایاں رعایتیں دی ہیں، جن سے خریدار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایم جی 4 ایکسائٹ(MG4 Excite)، جس کی اصل قیمت 10,999,000 روپے تھی، اب 9,900,000 روپے میں دستیاب ہے۔

ایم جی 4 ایسنس (MG4 Essence)کی قیمت بھی 12,990,000 روپے سے کم کرکے 11,000,000 روپے کردی گئی ہے، جس سے خریدار 1,990,000 روپے کی بچت کر سکتے ہیں۔

ایم جی زیڈ ایس ای وی اسٹینڈرڈ(MG ZS EV Standard)پر بھی 1,990,000 روپے کی رعایت دی گئی ہے، جس کی اصل قیمت 12,990,000 روپے تھی اور اب یہ 11,000,000 روپے میں دستیاب ہے۔

لانگ رینج ماڈل(MG ZS EV Long Range)، جس کی اصل قیمت 14,999,000 روپے تھی، اب 12,500,000 روپے میں دستیاب ہے، جس سے خریداروں کو 2,499,000 روپے کی نمایاں بچت ہو سکتی ہے۔

یہ خصوصی پیشکش 15 نومبر 2024 تک دستیاب ہے اور گاڑیوں کی محدود دستیابی کے باعث جلد ختم ہو سکتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان بہترین رعایتوں سے فائدہ اٹھائیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں