Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsگورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا، صوبے کے حوالے سے اہم...

گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا، صوبے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع


صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام آباد طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر پاکستان اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پرغور کا امکان ہے۔

چندروز قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں کے پی کے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق گورنر نے وزیر اعظم سے کہا تھا کہ ہمیں سپورٹ دیں ہم تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں