Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsہانیہ عامر کی شادی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی


معروف میک آرٹسٹ بابر ظہیر نے کہا ہے کہ خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کررہی ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر سے بریک اَپ کے بعد ہانیہ عامر کے مداح اداکارہ کی شادی کے منتظر ہیں کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گی۔ اسی دوران سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہانیہ عامر اپنے میک آرٹسٹ بابر ظہیر سے اپنا ہیئر اسٹائل بنوا رہی ہیں۔

ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کہتے ہیں کہ اگلے ماہ ہانیہ عامر کی شادی ہورہی ہے، یہ سُن کر اداکارہ اُلجھن کا شکار ہوجاتی ہیں۔

ہانیہ عامر کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر بابر ظہیر پوچھتے ہیں کہ کیا یہ مضحکہ خیز ہے؟ جس پر ہانیہ کہتی ہیں کہ یہ مضحکہ خیز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان رومانوی تعلقات قائم تھے، بعد میں اس جوڑی کا بریک اَپ ہوگیا تھا جس کے بعد عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں