Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsیوٹیوب کا ایڈ بلاکرز کے خلاف بڑا اقدام

یوٹیوب کا ایڈ بلاکرز کے خلاف بڑا اقدام


یوٹیوب نے اشتہارات روکنے والے سافٹ وئیرز کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کر دیا ہے جس سے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے صارفین کی جانب سے بتایا گیا کہ ایڈ بلاکر کو استعمال کرنے پر یوٹیوب نے عجیب طرح کام شروع کر دیا۔

خیال رہے کہ یوٹیوب نے جون 2023 میں یوٹیوب کی جانب سے عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کو ڈس ایبل کرنے کے ‘چھوٹے تجربے’ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد 2023 کی آخری سہ ماہی میں عالمی سطح پر ایڈ بلاکر کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔

اپریل 2024 میں کمپنی کی جانب سے تھرڈ پارٹی ایپس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کی جانب سے صارفین کو ایڈ بلاکر استعمال کرنے سے روکنے کے لیے متعدد طریقوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین نے شکایت کی ہے کہ جب وہ ایڈ بلاکر استعمال کرکے ویڈیو پلے کرتے ہیں تو وہ اچانک شروع سے اختتام پر پہنچ جاتی ہے۔ دیگر صارفین کی جانب سے ایڈ بلاکر کے استعمال پر ویڈیوز میوٹ ہونے کی شکایت کی گئی۔

یوٹیوب کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان تو جاری نہیں کیا گیا مگر کچھ عرصے پہلے کمپنی نے بتایا تھا کہ ہم اس بات کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے اصولوں کے مطابق اشتہارات روکنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس کے استعمال کی اجازت نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یوٹیوب پر اشتہارات سے کریٹیرز اور اس سروس کو استعمال کرنے والے اربوں افراد کو سپورٹ ملتی ہے، مگر اشتہارات بلاک کرنے سے صارفین کے لیے ویڈیوز کے ویوز سے ہونے والی آمدنی کا حصول ممکن نہیں رہتا۔

کمپنی کے مطابق اشتہارات کے بغیر یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے لیے صارفین پریمیئم سروس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں