آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات سامنے آنے لگے، جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ساڑھے چھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 658 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 905 کی نئی ریکارڈ بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 82 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 35 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے کا تھا۔