Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessآئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر...

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر آگئی


آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ستر کروڑ ڈالر آج ملنے کاامکان ہے، مارٹن لوتھرکنگ جونیئرکی سالگرہ پرامریکا میں چھٹی کے باعث ایک دن کی تاخیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ستر کروڑ ڈالر کی قسط آج موصول ہونے کاامکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر کی قسط گذشتہ روز 15 جنوری کوملنی تھی تاہم مارٹن لوتھرکنگ جونیئرکی سالگرہ پرامریکا میں چھٹی کے باعث ایک دن کی تاخیر ہوئی جبکہ امریکا کیلئے پاکستان کے ایکسپورٹ آرڈز بھی نہیں لیے گئے۔

پاکستان کو ستر کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ نمبرون میں منتقل ہوں گے، جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر چودہ ارب ڈالرسے تجاوز کر جائیں گے۔ یاد رہے 11 جنوری کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر مل جائیں گے جس سے زرمبادلہ ذخائر 13 جنوری تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کیلئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ پروگرام کےتحت قرض کی منظوری دی گئی۔ پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر 2023 کو طے پایا تھا، پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں