Friday, January 3, 2025
ہومBusinessادویات امریکا ایکسپورٹ پاکستانی فارما سیکٹر نے اہم کامیابی حاصل کرلی

ادویات امریکا ایکسپورٹ پاکستانی فارما سیکٹر نے اہم کامیابی حاصل کرلی



(آئمہ خان)پاکستانی فارما سیکٹر سے اچھی خبر آئی ہے کہ  پاکستان کی سٹی فارما کمپنی کی ادوایات  امریکا  ایکسپورٹ ہونے والی پہلی کمپنی بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق  سٹی فارما کمپنی نے پاکستانی فارماسیوٹیکل سیکٹر میں اہم کامیابی کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچیبج کو ارسال کردیں۔

کمپنی خط میں بتایا گیا کہ  سٹی فارما امریکا کیلئے نیوٹراسیوٹیکل اور ملٹی وٹامنز کی برآمدات کرنے والی پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی ہے۔

عالمی معیار کے مطابق سٹی فارما کو امریکی ایف ڈی اے سے منظوری مل چکی ہے،  پاکستان سے ادویات کی پہلی شپمنٹ کے لیے 109,500امریکی ڈالر کی رقم موصول کی گئی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک

خط میں مزید بتایا گیا کہ  سٹی فارما نے وزن کنٹرول، بالوں کی دیکھ بھال، ذہنی امراض اور جوڑوں کے درد کی ادویات ایکسپورٹ کی ، کمپنی کو ادویات کی ایکسپورٹ سے 3 ملین امریکی ڈالر سالانہ آمدنی حاصل ہوگی۔

خط میں کہا یگا کہ  سٹی فارما کمپنی نے امریکا کو فارما ایکسپورٹ انجیکشن، ٹیبلٹ،سیرپ ، کریم ، کیپسول کی صورت میں کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں