لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انتخابات کے اگلے روز نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو نے کے بعد 279.20 روپے کا ہو گیاہے ۔
دوسری جانب انتخابات کا اثر سٹاک مارکیٹ پر بھی دکھائی دے رہاہے اور اب تک مارکیٹ 1138 پوائنٹس منفی ہو چکی ہے ، انڈیکس بھاری گراوٹ کے بعد 63 ہزار 5 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔