Saturday, January 4, 2025
ہومBusiness انٹربینک:ڈالر 279 روپے 31 پیسے پر ہی برقرار رہا 

 انٹربینک:ڈالر 279 روپے 31 پیسے پر ہی برقرار رہا 



(24نیوز)روپے کی قدر میں استحکام آگیا ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 279 روپے 31 پیسے پر ہی برقرار رہا ،گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 پیسے سستا ہوا تھا اور 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان  رہا،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 926 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ,100 انڈیکس 1.51 فیصد اضافے سے 62 ہزار کی سطح پر  بحال ہوگیا ،  100 انڈیکس 62 ہزار 153 کی سطح پر بند ہوا ,14.60 ارب روپے مالیت کے 30.23 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ,مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبارکیا گیا ,266 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ  ہوا،55 میں کمی جبکہ 19 میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پرائز  بانڈز  کی قرعہ اندازی کل ہو گی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں