Wednesday, January 8, 2025
ہومBusinessانٹر بینک میں ڈالر کی حکمرانی  اوپن مارکیٹ میں روپے کی اونچی...

انٹر بینک میں ڈالر کی حکمرانی  اوپن مارکیٹ میں روپے کی اونچی پرواز



(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومت کی جانب سے قابل قدر اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن ان کا اثر عام عوام تک نہیں پہنچ رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا  ہونے کے بعد 277.61 روپے سے بڑھ کر 277.69پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو آج کا دن روپے کے نام رہا ،امریکی ڈالر 33 پیسے سستا ہوکر 279 روپے سے 278 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ،یورو 58 پیسے کمی سے 302.05روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 91 پیسے سستاہوکر 362.75  روپے ،یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 75.86 روپے کا ہوگیا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 74.09  روپے کا ہوگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا ،100 انڈیکس میں 807 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ،100 انڈیکس 0.95 فیصد اضافے سے 86 ہزار 57 کی سطح پر بند ہوا ،19.65 ارب روپے مالیت کے 47.49 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں