Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessایران-اسرائیل جنگ کا اثر: شیئر بازار میں آئی زبردست گراوٹ، امبانی-اڈانی کو...

ایران-اسرائیل جنگ کا اثر: شیئر بازار میں آئی زبردست گراوٹ، امبانی-اڈانی کو بھی لگا جھٹکا


بلومبرگ بلینیئرس انڈیکس کے مطابق مکیش امبانی 36 ہزار کروڑ کے نقصان سے امیروں کی فہرست میں 2 پائیدان نیچے چلے گئے۔ اڈانی بھی 24600 کروڑ کے خسارہ سے 3 پائیدان کھسک کر 17ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

مکیش امبانی اور گوتم اڈانی، تصویر آئی اے این ایس

user

 ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کا اثر گزشتہ کاروباری دن جمعرات کو ہندوستانی شیئر بازار پر بھی دیکھنے کو ملا جس کے تحت سینسیکس اور نفٹی میں بڑی گراوٹ آئی تھی۔ ایک طرف جہاں سینسیکس 1770 پوائنٹس کے ساتھ ٹوٹ کر بند ہوا تھا تو وہیں نفٹی میں 546 پوائنٹس کی کمی آئی تھی۔ اس درمیان مکیش امبانی کی ریلائنس سے لے کر اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئروں میں بھی بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔

کمپنی کے شیئروں میں آئی گراوٹ کا اثر امیروں کی فہرست میں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کی رینکنگ پر بھی پڑا ہے۔ بازار میں آئی گراوٹ کے درمیان مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کا شیئر بُری طرح ٹوٹ گیا اور یہ 3.95 فیصد کی گراوٹ لے کر 2813.95 کی سطح پر بند ہوا۔ شیئر ٹوٹنے سے ریلائنس کا مارکیٹ کیپ بھی گھٹ کر 19.05 لاکھ کروڑ روپے رہ گیا۔ اس کا اثر مکیش امبانی کی نیٹ ورتھ پر بھی دیکھنے کو ملا۔

بلومبرگ بلینیئرس انڈیکس کے مطابق ریلائنس چیئرمین کی نیٹ ورتھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ہی 4.29 ارب ڈالر یا قریب 36000 کروڑ روپے کی کمی آئی ہے۔ اس ہفتہ لگاتار دوسری بار تھا جبکہ ریلائنس شیئر پھسلا ہے۔ مکیش امبانی کی نیٹ ورتھ میں آئی اس کمی کا اثر ان کی رینکنگ پر بھی پڑا ہے۔ دراصل 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی کے بعد اب مکیش امبانی کی کُل جائیداد گھٹ کر 107 ارب ڈالر رہ گئی ہے اور اس اعداد و شمار کے ساتھ دنیا کے ٹاپ ارب پتیوں کی فہرست میں وہ دو پائیدان نیچے آ گئے ہیں۔ امیروں کی فہرست میں اب مکیش امبانی 14ویں سب سے امیر انسان ہیں۔

ریلائنس کے ساتھ ہی شیئر بازار کی سُنامی میں اڈانی گروپ کی بازار میں لسٹڈ کمپنیوں کے شیئر بھی بُری طرح بکھرتے ہوئے نظر آئے۔ انرجی شیئر 4.09 فیصد پھسل کر 1807.80 روپے پر بند ہوا جبکہ اڈانی پورٹ کے اسٹاک میں قریب 3 فیصد کی گراوٹ آئی اور یہ 1426.05 روپے پر بند ہوا۔ شیئروں میں آئی کمی کے سبب گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ میں 2.93 ارب ڈالر یا قریب 24,600 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا اور یہ 100 ارب ڈالر سے نیچے پہنچ گئی۔ گوتم اڈانی اب امیروں کی فہرست میں 14ویں پائیدان سے کھسک کر 17ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں