Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31...

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھادی



فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر نے رواں برس پہلی بار 30 ستمبر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایف بی آر کی پہلی توسیع 14 اکتوبر کو ختم ہوئی ہے، جس کے بعد 31 اکتوبر تک ایک بار پھر تاریخ بڑھادی گئی ہے۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔

ایف بی آڑ کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں