Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس نظام غیر فعال ہونے پر...

ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس نظام غیر فعال ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم


—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام غیر فعال ہونے پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق کمیٹی سابق سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، جس میں سی ای او پاکستان سنگل ونڈو اور سی ای او نیشنل آئی ٹی بورڈ کمیٹی ممبر جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت قانون اور ممبر ٹیکنالوجی سی ڈی اے کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے اطلاق میں ناکامی کی وجوہات تلاش کرے گی، آئی ایم ایف نے شکایت کی تھی کہ ایف بی آر 2 برس میں چار شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا اطلاق نہیں کر سکا۔

آئی ایم ایف نے حکومت کو بڑی ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے، ایف بی آر گزشتہ 2 سال میں سگریٹ، سیمنٹ، شوگر اور کھاد کے شعبوں میں نظام کا اطلاق نہیں کر سکا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نظام کی ناکامی میں ایف بی آر افسران کے کردار کا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے لیے الیکٹرانک سسٹم کے بجائے اسٹیمپ سسٹم اور وینڈر کی استعداد پر بھی تحقیقات کرے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں