Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessایکسپورٹرز کو 65 ارب روپے کے ریفنڈز جاری

ایکسپورٹرز کو 65 ارب روپے کے ریفنڈز جاری



فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایکسپورٹرز کو 65 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کردیے۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق 23 مارچ 2024 تک کے تمام ریفنڈز جاری کردیے گئے ہیں، نومنتخب وزیراعظم نے گزشتہ روز اسمبلی میں ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق نومنتخب وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ریفنڈز جاری کیے گئے، ریفنڈز کا اجرا غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تجارتی اداروں، برآمدی شعبوں کا وزیراعظم کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، اس اقدام سے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مزید ملازمتیں پیدا ہوں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں