Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری...

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی اے اور وزارت داخلہ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوران اسلام آباد کو خوب صورت بنانے کی مد میں اضافی فنڈ جاری کرنے سے منع کردیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران دارالحکومت کو خوبصورت اور پر تشدد احتجاج کے دوران کیمروں کی مرمت اور امنِ عامہ سے نمٹنے کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات، داخلہ اور سی ڈی اے کی طرف سے اضافی فنڈز کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بجٹ سے ادائیگیاں کریں، اگر پھر ضرورت ہو تو تکنیکی گرانٹ جاری کی جا سکتی ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات نے ایس سی او کے اخراجات کیلئے 9 کروڑ 58 لاکھ اور ڈیجیٹل انیشئیٹو کیلئے 53 کروڑ 61 لاکھ روپے مانگے تھے۔
ای سی سی کو بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات نے ایس سی او کے اخراجات احتجاج کے دوران امنِ عامہ اور کیمروں کی مرمت کیلئے اپنے بجٹ سے اخراجات کئے، وزارت کی جانب سے اخراجات کی مد میں 65 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔
ای سی سی نے سی ڈی اے کو ایس سی او اجلاس اور شہر کی خوبصورتی پر اٹھنے والے اخرجات کیلئے 2 ارب 70کروڑ روپے کے اخراجات کی تھرڈ پارٹی سے تصدیق کروا کر سمری دوبارہ لانے کی ہدایت کی۔
ای سی سی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چینی برآمد کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں کافی مقدار میں چینی موجود ہے۔
اجلاس میں وزارت ہاو¿سنگ کی طرف سے سرنڈر کئے 15 کروڑ 19 لاکھ روپے سپریم کورٹ کی عمارات کی تعمیر کیلئے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
پی ایس او کوپٹرولیم مصنوعات آذربائیجان کی کمپنی صوکار کو سپلائی کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرض اور ادائیگیوں میں کمی کیلئے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی میں دالوں اور مرغی کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو وزارت خوراک اور صوبوں سے مل کر صورتحال کا جائزہ لینے اور مہنگائی میں کمی کا فائدہ صارفین کو پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں