Friday, January 3, 2025
ہومBusinessبجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیں گے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیں گے: وزیرِ اعظم شہباز شریف


—فائل فوٹو

وفاقی بجٹ 24-2025ء کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وفاقی بجٹ 25-2024ء کے دوران قومی اسمبلی میں حکومتی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کو بجٹ سے متعلق اعتماد میں لیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک کو معاشی مشکلات کے منجدھار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے، جس سے ملک دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جس قدر ہو سکا، عام آدمی کو ریلیف دیں گے، مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کے لیے اقدامات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے بجٹ کے خدوخال پر پارلیمانی پارٹی کو بریف کیا۔

واضح رہے کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال 25-2024ء کا وفاقی بجٹ آج شام قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔

آج شام ہی وفاقی کابینہ بجٹ کی حتمی منظوری دے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں