Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessبرائلر کی قیمتوں کے میکنزم کا فارمولا بحال پولٹری ٹریڈرز نے ہڑتال...

برائلر کی قیمتوں کے میکنزم کا فارمولا بحال پولٹری ٹریڈرز نے ہڑتال ختم کر دی



(24 نیوز ) پنجاب حکومت کی جانب سے برائلر کی قیمتوں کے میکنزم کا فارمولا بحال کیے جانے پر پولٹری ٹریڈرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہڑتال کے باعث پنجاب حکومت نے پولٹری ٹریڈرز کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں،پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اورپنجاب پولٹری ایسوسی ایشن قیمت کا تعین کرے گی ،برائلر فارمر ایسوسی ایشن بھی مشاورت کا حصہ ہوگی۔

پولٹری ٹریڈرز کے قائدین نے لائیو سٹاک اور سیاسی قائدین سے ملاقات کی اور برائلر مرغی کے گوشت اور زندہ مرغی کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا بحال کرنے کا مطالبہ کیا ،مذاکرات میں طے پایا کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن،پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن،برائلر فارمر ایسوسی ایشن قیمت کا تعین کریں گے ،جس ایسوسی ایشن کا برائلر کا ریٹ سب سے کم ہوگاوہی لاگو ہوگا۔
دوسری جانب دن بھرپولٹری ٹریڈرز کی ہڑتال کے باعث شہر میں مرغی کی منڈیاں ویرانی کا منظر پیش کرتی رہیں،شہرمیں یومیہ کھپت8500 من ہے، مرغی کی سپلائی نہ آنے کیوجہ سے ڈھابوں، ہوٹلوں، باربی کیو پوائنٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا کاروباربھی شدید متاثر رہا، گلی کوچوں میں واقع دکانیں بھی بند رہیں،لاہوریے بھی چکن نہ کھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی بیٹنگ سٹرونگ ،نئے کھلاڑی شامل کر رہے ہیں، بابر اعظم





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں