Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessتاجروں کا تاجر دوست ٹیکس سکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس ادا نہ...

تاجروں کا تاجر دوست ٹیکس سکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنےکا اعلان



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تاجروں نےتاجر دوست ٹیکس اسکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ 

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر دوست ٹیکس سکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس ادا نہیں کریں گے، تاجر دوست کے نام سے بنائی جانے والی اسکیم تاجر دشمن ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس ویلویشن ٹیبل کسی صورت قبول  نہیں، انکم ٹیکس انکم پر لاگو ہوتا ہے اس کے علاوہ کسی فارمولےکونہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ تاجرپہلے ہی بجلی کے بلوں میں 10 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کر رہے ہیں، 2 دفعہ ایڈوانس انکم ٹیکس کسی صورت ادا نہیں کریں گے۔ اجمل بلوچ  کاکہنا تھا کہ بجلی کے بلوں نے تاجربرادری کا بھرکس نکال رکھا ہےجبکہ حکومت اپنی مراعات ختم کرنے کا نام  تک نہیں لے رہی، ان کی بجلی مفت ، گیس مفت ،پیٹرول سب کچھ  مفت ہےایسا کب تک چلتا رہے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں