Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ، ماہانہ معاشی آؤٹ لُک جاری

ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ، ماہانہ معاشی آؤٹ لُک جاری


وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک جاری کردی، جس کے مطابق درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری، زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری، زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال ترسیلات زر میں 33 اعشاریہ6 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ 5 ماہ میں ترسیلات زر 14 اعشاریہ77 ارب ڈالر رہیں۔

اعلامیے کے مطابق جولائی تا نومبر برآمدات 7 اعشاریہ 4 فیصد اور درآمدات 8 اعشاریہ 3 فیصد بڑھیں جبکہ کل بیرونی سرمایہ کاری میں 42 اعشاریہ 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق مرکزی بینک کے مالی ذخائر میں 7 اعشاریہ 2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11 اعشاریہ 85 ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ 4 ماہ میں ایف بی آر محصولات میں 23 اعشاریہ2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق نان ٹیکس آمدنی میں 101 اعشاریہ 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے ساتھ 4 ماہ میں مالی خسارہ 495 ارب روپے سرپلس رہا۔

وزارت خزانہ کے مطابق زرعی شعبے کو قرضوں میں 8 اعشاریہ 5 فیصد، جولائی تا نومبر افراط زر کی شرح 29 اعشاریہ 2 فیصد سے کم ہوکر 4 اعشاریہ 9 فیصد پر آگئی جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5 ماہ میں صفر اعشاریہ 02 فیصد کا اضافہ ہو۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں