Wednesday, January 8, 2025
ہومBusinessحافظ آباد: من پسند افراد کو بار دانہ دینے کا مقدمہ انچارج...

حافظ آباد: من پسند افراد کو بار دانہ دینے کا مقدمہ انچارج پاسکو سینٹر پر درج


—فائل فوٹو

حافظ آباد میں من پسند افراد کو بار دانہ دینے پر انچارج پاسکو کسیسے سینٹر محمد نواز کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق بار دانے کی بوریاں کسانوں کو دینے کی بجائے آڑھتیوں کو دی گئیں۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فی بوری ہزار روپے رشوت مانگی گئی، رشوت نہ دینے والوں کو باردانہ جاری نہیں کیا گیا۔

درج ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ دھوکا دہی اور جعل سازی سے کسان کو بار دانے سے محروم رکھا گیا۔

ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم نےکسانوں کی حق تلفی کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں