Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessحکومت کا بجٹ میں صنعتوں کےفروغ کیلئےمزید اقدامات کا فیصلہ

حکومت کا بجٹ میں صنعتوں کےفروغ کیلئےمزید اقدامات کا فیصلہ



(وقاص عظیم) وفاقی حکومت نےبجٹ میں صنعتوں کےفروغ کےلیےمزید اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزرات صنعت و پیداوارکےترقیاتی بجٹ میں تقریبا 100فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، نئےمالی سال صنعت وپیداوارکے لیے5 ارب 79 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے، رواں مالی سال کے لیےوزارت صنعت وپیداوارکاترقیاتی بجٹ 3 ارب روپےمختص تھا، آئندہ مالی سال صعنت وپیدوار کے 13 جاری منصوبوں کے لئے فنڈز رکھنے، صنعت و پیدوارکے جاری منصوبوں کے لیے 5 ارب 64 کروڑ 50  لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال صعنت و پیداوارکا ایک نیامنصوبہ شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ’پورٹ قاسم انڈسٹریل پارک‘ کے 132 کے وی اےگریڈ سٹیشن کی تعمیرکے لیے ایک ارب30 کروڑ، کراچی میں انڈسٹریل پارک کے لیے 70کروڑ روپےکا ترقیاتی بجٹ رکھنے، بلوچستان لسبیلامیں خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے، کراچی سمیت مختلف بڑے شہروں میں ایس ایم ای بزنس سہولت سینٹرزکےلیے66 کروڑ، انڈسٹریل ٹیکنالوجی کےحصول سے متعلق منصوبے کے لیے40 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہزار انڈسٹریل سٹیچنگ یونٹس کےقیام کے لیے30 کروڑروپے، کراچی,لاہور,سیالکوٹ میں انڈسٹریل ڈیزائنر,آٹومیشن سینٹرز کی تعمیر کےلیے 30 کروڑ، ملک میں انجنئیرنگ انڈسٹری کے فروغ کے لئے 20 کروڑروپےکا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں