Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessحکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار...

حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہ


—فائل فوٹو

موجودہ حکومت کے ابتدائی 8 مہینوں میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں اور رواں مالی سال اکتوبر میں مسلسل تیسرے مہینے بھارت سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2024ء میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 46 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مہینے اکتوبر میں بھارت سے درآمدات کا حجم 3 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز رہا۔

ستمبر 2024ء میں سالانہ بنیاد پر بھارت سے درآمدات میں 45 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ اگست 2024ء میں سالانہ بنیادوں پر بھارت سے درآمدات 5 فیصد بڑھی تھیں۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر 2023ء میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز تھیں۔

 حکام کے مطابق پاکستان نے اگست 2019ء میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بعد میں بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کر دی تھی، پاکستان نے بھارت کے ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کی اجازت دی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں