Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessخریداروں کیلئے اچھی خبر سونا سستا ہو گیا

خریداروں کیلئے اچھی خبر سونا سستا ہو گیا



(24نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج دوسرے روز بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 2657ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے 276000روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 601روپے کی کمی سے 236625روپے کی سطح پر آگئی۔

  سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ٍفی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں