Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessرواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجٹ خسارہ کتنا ہوا؟...

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجٹ خسارہ کتنا ہوا؟ وزارتِ خزانہ کی رپورٹ جاری



(وقاص عظیم) وزارتِ خزانہ نے بجٹ خسارے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق جولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 3902 ارب روپے ہو گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ فسکل آپریشن رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ تک 3902 ارب روپے ہو گیا، جولائی سے مارچ تک کل آمدن 9780 ارب روپے رہی جبکہ انہی 9 ماہ میں کل اخراجات 13 ہزار 682 ارب روپے رہے، جولائی سے مارچ تک ٹیکس آمدن 7262 ارب روپے رہی اور اس دوران وفاق نے 6711 ارب اور صوبوں نے 550 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ تگڑا، ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کو پچھاڑ دیا

 رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 9 ماہ میں نان ٹیکس آمدن 2517 ارب روپے رہی، جاری اخراجات کی مد میں 12 ہزار 333 ارب روپے خرچ کیے گئے، قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 5517 ارب روپے کا خرچہ کیا گیا اور انہی 9 ماہ میں دفاع پر 1222 ارب روپے خرچ کیے گئے، یوں جولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 3.7 فیصد رہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں