Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessرواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر12.72 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔روزمرہ استعمال کی17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 15ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 19اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران پیاز، ٹماٹر، چینی، آلو، کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ دال مونگ، مسور، ماش، ایل پی جی، سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز 74 فیصد، دال چنا 57 فیصد، خشک دودھ 256 فیصد، بیف 25 فیصد، ٹماٹر 18 فیصد اور دال مونگ 16 فیصد تک مہنگی ہوئیں جبکہ گیس چارجزبھی 570 فیصد تک بڑھ گئے۔  اسی طرح گزشتہ سال کی نسبت گندم کا آٹا 38 فیصد تک سستا ہوا، سرخ مرچ اورچاول 10 فیصد، پٹرول 25 فیصد، ڈیزل 24 فیصد سستا ہواہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں