Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 7 لاکھ 2 ہزار 610 ہو گئے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 7 لاکھ 2 ہزار 610 ہو گئے


—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 7 لاکھ 2 ہزار 610 ہو گئے۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق مئی 2024ء میں 12960 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2024ء میں آر ڈی اے میں 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز جمع کرائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ستمبر 2020ء میں جاری کی گئی اس سہولت میں مئی 2024ء تک 8 ارب 5 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔

روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کیا ہے؟

روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر کام کا آغاز 2020ء میں ہوا جس میں بیرونِ ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستانی بینکنگ نیٹ ورک میں آسان طریقے سے شامل کیا جاتا ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا اجراء کئی بینکوں نے کیا جس کی بدولت گھر بیٹھے ملک کے بڑے بینکوں میں غیر ملکی کرنسی یا پاکستانی روپے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اور پاکستان میں مقیم (RPs) ایسے شہری جن کے بیرونی اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، اپنا آن لائن اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوانے والے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اِس اکاؤنٹ سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ، اسٹاک ایکسچینج، ٹریژری بلز وغیرہ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ کھولنے کے لیے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کو اپنی تصویر، شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا بیرونِ ملک قیام کی دستاویزات فراہم کرنا ہوتی ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کا دوسرا نام ’دور رہ کر بھی پاس‘ رکھا گیا ہے جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سے پہلے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں اپنا اکاؤنٹ کھولنا ایک نہایت مشکل کام تھا جس کے لیے ان کا پاکستان میں موجود ہونا ضروری تھا لیکن اب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں گھر بیٹھے صرف 48 گھنٹے میں اپنا اکاؤنٹ کھول کر پاکستان کی نئی پرکشش اسکیموں میں غیر ملکی کرنسی اور پاکستانی روپے میں محفوظ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں