Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessسوئی سدرن نے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی

سوئی سدرن نے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی


— فائل فوٹو

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے یکم جولائی 2024ء سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست اوگرا کو جمع کرا دی جس میں گیس کی قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔

اوگرا سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر کل کراچی میں سماعت کرے گا جبکہ اوگرا کی جانب سے درخواست پر 20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی۔

سوئی سدرن نے نئی اوسط گیس قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں سوئی سدرن نے 79 ارب 63 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔ مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56 ارب 69 کروڑ روپے جبکہ آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں