Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessسولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ



(شاہد سپرا) سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا  اضافہ  دیکھنے میں آیا  ،5 سے15 کلوواٹ کےسولر سسٹم کی قیمتوں  میں ایک سے 2 لاکھ روپے تک اضافہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سسٹم پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ،عوام کو ہائیبرڈ سسٹم کے لئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔

 مارکیٹ کمپنیوں کے مطابق 5 کلو واٹ کا سولر سسٹم ایک لاکھ روپے اضافے سے 7  لاکھ 50 ہزار روپے کا ہو گیا، 7  کلوواٹ کا سسٹم ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کیساتھ ساڑھے 8  لاکھ روپے کا ہو گیا ،10  کلوواٹ سسٹم کی قیمت  میں 2 لاکھ روپے اضافہ ہوا جس سے قیمت 11  لاکھ   50 ہزار روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : فٹبال میچ میں آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی ہلاک

اسی طرح 12 کلوواٹ کا سسٹم ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے سے 12  لاکھ  50  ہزار روپے کا ہو گیا، 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے سے 14  لاکھ روپے مقرر کر دی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں