Wednesday, January 8, 2025
ہومBusinessسونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی


(24 نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر ہےکہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3600روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار600 روپے کی کمی سے دو لاکھ 13 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت  3 ہزار 87 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 86 ہزار 213 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے  کی قیمت 22 ڈالر کم ہوکر 2045ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے کے اضافے سے 2ہزار 229 اعشاریہ 8 روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:روپیہ تگڑا،ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں