کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونا 300 روپے اضافہ سے 2 لاکھ 11 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ، دس گرام سونا 257روپے اضافہ سے 1 لاکھ 80 ہزار 984 روپے کا ہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی 2580 روپے پر بر قرار ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر اضافے سے 2013 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔