کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت 100 روپے گر گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سونے کی قیمت گرنے کے بعد فی تولہ دام 2 لاکھ 30 ہزار 100 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 86 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 97 ہزار 274 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہوئی اور 2 ہزار 177 ڈالر فی اونس رہی۔