Friday, December 27, 2024
ہومBusinessسونے کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ مہنگا سونا ایک بار پھر مہنگا...

سونے کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ مہنگا سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا



(آئمہ خان،ایاز رانا)مہنگا سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ،فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے اضافہ ہوگیا ۔

صرافہ مارکیٹ کے نئے ریٹ سامنے آگئے،نئے ریٹس کے  مطابق فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا ،فی تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونا 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے کا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر اضافے سے 2577 ڈالر فی اونس ہوگیا،ایک تولہ چاندی 2950 روپے پر برقرار ہے۔
ضرورپڑھیں:کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تیزی سے کمی، 4 ماہ بعد سرپلس ہوگیا

گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے کا ہوگیا  تھا، اسی طرح  10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی آئی  جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ  میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 2569  ڈالرز فی اونس کا ہوگیا تھا ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں